مریم نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں ،مریم نواز شریف قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی اوراستقبال کے لئے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرینگی ،مریم نواز شریف آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی مرکزی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات اور مشاورت کریں گی ،

قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا تھا ،مریم نواز شریف اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گی ،مریم نواز شریف اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے مرکزی عہدے داروں سے ملاقات بھی کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں