لاہور(عکس آن لائن) سری لنکا کی ٹیم کے کوچ رمیش رنا ئیکے نے کہا ہے کہ پاکستان آکر کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی، یہاں سے ملنی والی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔میچ کے بعد سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے اور کپتان داش شناکا نے مشترکا پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نےشائقین کرکٹ کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
سری لنکن کوش کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے جتنی محبت دی اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ہمیں بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی، پاکستان آکر کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کرکٹ کھیلی، ہمارے پول میں 30 سے 40 کھلاڑی شامل ہیں، دورہ پاکستان کے لیے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا جو بے خوف ہوکر کرکٹ کھیلیں، نوجوان کھلاڑیوں نے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی اور بہترین کھیل پیش کیا۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈاسن شاناکا نے سپورٹ کر نے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا اور سیریز میں جیت کا سہرا پوری ٹیم کو دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اتحاد کے ساتھ کھیلنے کے اچھے نتائج نکلے۔یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم دس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان آئی تھی، جہاں دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی، پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جاسکا تھا جبکہ دو میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی تھی، اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کر کے ٹرافی اپنے نام کی۔