پاکستان سْپر لیگ

پاکستان سْپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے باقی میچز کیلئے اگلے دو روز اہم قرار

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان سْپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے لیے اگلے دو روز اہم قرار دے دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے ابوظبی متوقع وینیو ہوسکتا ہے ،میچز ری شیڈول کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق 20 جون تک لیگ مکمل کرنے کے لیے دو سے تین ڈبل ہیڈر کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، پی سی بی کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے عیدالفطر کی تعطیلات کے اختتام پر جواب مل سکتا ہے، عید کے بعد یو اے ای میں دفاتر پیر سے کھل رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے میچز کی میزبانی کیلئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر رکھا ہے ، پی سی بی کا اعلیٰ سطحی وفد چار روز سے یو اے ای میں معاملات کے لیے موجود ہے۔پی سی بی ذرائع نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا بھی جلد انگلینڈ سے واپسی کا امکان ہے، یو اے ای میں اجازت نہ ملی تو کراچی کو بطور بیک اپ آپشن استعمال کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ اس صورتحال میں پی سی بی دوبارہ این سی او سی سے رابطہ کرے گا۔دوسری جانب گزشتہ چند روز سے ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح پھر کم ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں