آم

پاکستان دنیا میں آم پیداکرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے، زرعی ترجمان

راولپنڈی(عکس آن لائن)پاکستان ایشیائی پھلوں کے بادشاہ آم کی پیداوار کے حوالے سے دنیاکا چھٹا بڑا ملک ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ آم دنیا کے تقریبا 90 ممالک میں پیدا ہوتا ہے جن میں سے 72 ممالک کی پیداوار صرف 13 فیصد جبکہ باقی 18 ممالک دنیا کی کل پیداوار کا 87 فیصد آم پیدا کرتے ہیں۔

دستیاب اعدادو شمار کے مطابق دنیا کے آم پیدا کرنے والے 90 ممالک میں پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔ آم پاکستان میں 170 ہزار ہیکٹر رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے جس سے سالانہ 1784 ہزار ٹن پھل پیدا ہوتا ہے۔ ہماری آم کی اوسط پیداوار 10.09 ٹن فی ہیکٹر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں