عمران خان

پاکستان تحریک انصاف 15مئی کو فیصل آباد جلسہ سے عمران خان خطاب کریں گے

مکوآنہ (عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف 15مئی کو فیصل ا?باد جلسہ سے عمران خان خطاب کریں گے ، مقامی قیادت نے تیاریاں شروع کردی ،پاکستان تحریک انصاف کے متحرک’ فعال اور پارٹی سے نوجوان رہنما رانا عبدالحسیب ٹیپو کی پارٹی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی یوتھ ونگ سٹی کا دوبارہ صدر نامزد کر دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا’ ‘ مقامی ایم این ایز’ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے رانا عبدالحسیب ٹیپو کو یوتھ ونگ سٹی کا صدر بننے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کا پیغام گراس روٹ لیول پر پہنچائیں گے اور نوجوانوں کو پارٹی کا حصہ بنانے میں اپنا رول ادا کریں گے’ اس موقع پر رانا عبدالحسیب ٹیپو نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے کہ پارٹی قائدین نے میری خدمات کے صلے میں مجھے ایک مرتبہ پھر یوتھ ونگ سٹی کا صدر نامزد کیا ہے’ میں وزیراعظم عمران خان اور اپنے حلقہ کے ایم این اے چوہدری فیض اللہ کموکا’ ایم پی اے چوہدری لطیف نذر گجر کا بھی انتہائی مشکور ہوں.

جنہوں نے مجھے اس عہدے کیلئے اہل سمجھا اور مجھے یوتھ ونگ سٹی کا صدر نامزد کیا’ انہوں نے کہا کہ میں اپنی انتھک محنت سے ثابت کروں گا کہ پارٹی قائدین کا یہ فیصلہ درست تھا’ انہوں نے کہا کہ میری اولین کوشش ہو گی کہ فیصل آباد کی یوتھ تک پارٹی چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچائوں اور انہیں زیادہ سے زیادہ پارٹی میں شامل کرائوں’ انہوں نے عز کا اظہار کیا کہ 15مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا اور فیصل آباد کی یوتھ اس جلسہ میں بھرپور شرکت کرے ثابت کر دے گی کہ فیصل آباد کل بھی پی ٹی آئی کا گڑھ تھا آج بھی گڑھ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں