آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں ،آرمی چیف

لندن(نمائندہ عکس ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں ، پاس آوٹ ہونے والے کیڈس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں ۔ تفصیلات کے مطابق رائل ملٹری اکیڈمی سینٹ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی،آرمی چیف نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ رائل ملٹری کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے آرمی چیف کو سلامی دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے پہلے سربراہ ہیں جو اس پریڈ میں شریک ہوئے۔

رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں 41 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہوئے جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 2 کیڈٹس عبداللہ اور مجتبی بھی شامل ہیں۔ پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام حاضرین اور ناظرین کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاس آٹ ہونے والے کیڈس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 41 غیر ملکی کیڈس بھی پاس آوٹ ہو رہے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں