اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان اور آسٹریلوی کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 29 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔
شیڈو ل کے مطابق دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 31 مارچ کو راولپنڈی اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بھی 2 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 5 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔