پاکستان انگلینڈ

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (عکس آن لائن)انگلینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے تحت پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جو یکم دسمبر سے پنڈی میں شیڈولڈ تھا ان ہی تاریخو ں میں پنڈی میں ہی ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کو متعلقہ حکام کی جانب سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کرانے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔

دوسری جانب ا نگلینڈ کرکٹ بورڈ کو رپورٹ کرنے والے سکیورٹی وفد نے بھی دورے کے حوالے سے گرین سگنل دید یا اور وہ دورے کے حوالے سے مکمل مطمئن ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے 27 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جانا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سیاسی جماعت کے لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہروں کے باعث انگلش ٹیم کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں