پاکستان اسٹاک

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت56ارب21کروڑ2لاکھ روپے بڑھ گئی

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںایک روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکے ایس ای 100انڈیکس 316.62پوائنٹس کے اضافے سے45922.04پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ65.70فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت56ارب21کروڑ2لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 40.44فیصد زائد رہی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تیل وگیس ،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے باعث تیزی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی .

لیکن تیزی آخر تک غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس316.62پوائنٹس کے اضافے سے45922.04پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس116.08پوائنٹس کے اضافے سے19212.13پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 219.87پوائنٹس کے اضافے سے32059.11پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 272کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،124میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی بڑھ کر83کھرب 54ارب 42کروڑ37لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے ملت ٹریکٹرز کے حصص43.96روپے کے اضافے سے43.96روپے اور خیبر ٹوبیکو34.03روپے کے اضافے سے487.77روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 109.60روپے کی کمی سے 6660.40روپے اور گیٹرن اندسٹریز کے حصص 42.37روپے کی کمی سے 522.63روپے ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں