قذافی اسٹیڈیم

پاکستان ، آسٹریلیا کی ٹیمیں28سال بعد کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گی

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں28سال کے طویل وقفے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں کل سے ٹیسٹ میچ کھیلیں گی ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل پیر21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جا ئے گا۔دونوں ٹیمیںآخری بار 1994میں آمنے سامنے آئی تھیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں سے دو میچ بغیر کے نتیجے کے ختم ہوئے ۔یاد رہے 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد پہلی بار قذافی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا ۔ اس وینیو پر پاکستان نے 40 میچز کھیلے ہیں جن میں پاکستان کو میں کامیابی ملی جبکہ 6 میں شکست ہوئی جبکہ 22 مقابلے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

آسٹریلیا سے 5ٹیسٹ میں 1-1سے پلڑا برابر رہا جبکہ3میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 29 مارچ، دوسرا ایک روزہ میچ 31 مارچ اور تیسرا او ڈی آئی 2 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا تاہم اب تینوں میچز لاہور منتقل ہوگئے ، مختصر دورانیے کے فارمیٹ کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 5 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلاجانا تھا وہ بھی اب لاہور میں کھیلا جائیگا ۔واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے، سیریز کے ابتدائی دونوں میچ برابر ہوچکے ہیں۔قومی ٹیم کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شان دار بلے بازی کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی یقینی فتح کو ڈرا میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی تھی، قومی ٹیم نے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 438 رنز بنائے۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا گیا جس کا نتیجہ بھی برابری پر ختم ہوگیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں