جوہانسبرگ (عکس آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ دو اپریل کو کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی کورونا وائرس رپورٹ منفی آنے کے بعد سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ میں حصہ لیا قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جنوبی افریقی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوا۔شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور 4 ٹی20 میچ کھیلے گی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 اپریل کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا ،4 اپریل کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،7 اپریل کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا ،10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،
12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا