پاکستانی ٹیم

پاکستانی ٹیم نے نیدر لینڈ کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا رضوان کی ہیٹرک اسکور

بریڈا(عکس آن لائن) دورہ یورپ پر پاکستان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور نیدر لینڈ کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا رضوان نے ہیٹرک اسکور کی ۔تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو شکست دیدی ،کھیل کے آغاز میں پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن نیدرلینڈ نے لگاتار دو گول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ پانچ کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا .

پاکستان کی جانب سے رضوان نے تین مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول کیا،قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید ،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈایکمین،معاون کوچ وسیم احمد،ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر اور گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف بھی موجود ہیں،پاکستان دورہ یورپ کا دوسرا میچ 27 اپریل کو نیدرلینڈ کے خلاف بریڈا میں کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں