بابر اعظم

پاکستانی سیمی فائنل میں پہنچ گیا ، بابر اعظم کا خوشی کا اظہار

ایڈیلیڈ (عکس آن لائن)پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اس جیت کو انجوائے کر رہے ہیں، اگلے میچ میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔میچ جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم اس جیت کو انجوائے کر رہے ہیں، اگلے میچ میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ سیمی فائنل کے لیے ٹیم پْرجوش ہے، انہوںنے کہاکہ غلطیوں پر ڈریسنگ روم میں گفتگو ہوگی۔

پاکستان سے شکست کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بنگلادیش کے کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے مواقع تھے جسے استعمال نہ کرسکے۔ بنگلا دیش کی اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا تھا کہ بولرز نے اپنا کام دکھا دیا، ابھی تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس اوپنر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں