پاکستانی

پاکستانی برآمد کنندگان نے زمینی راستے سے ازبکستان کو حلال گوشت کی برآمد شروع کر دی

لاہور(عکس آن لائن)انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ آف گڈز کنونشن کی پاکستان میں شمولیت نے علاقائی تجارت کی نئی راہیں کھول دی ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان دو طرفہ تبادلے بڑھ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کے امکانات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی برآمد کنندگان نے زمینی راستے سے ازبکستان کو حلال گوشت کی برآمد شروع کر دی ہے۔

گوشت کی پہلی کھیپ جس میں 18 ٹن گوشت شامل ہے تاشقند کو برآمد کیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں 900 ٹن گوشت طورخم کے راستے تاشقند کو 18 ٹن کے 50 کنسائنمنٹس میں بھیج دیا جائے گا مزید کہا کہ ایک کھیپ کو پاکستان سے تاشقند پہنچنے میں 8 دن لگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں