مکوآنہ (عکس آن لائن)پام اورسویا بین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی میں پام اورسویا بین آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 5.40 فیصد اور6.82 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جولائی 2023 میں 12575 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی درآمدات ریکارڈکی گئی.
جس پر14.955 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، یہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.40 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11 ہزارمیٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں جس پر15.80 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔اسی طرح مالی سال کے پہلے ماہ میں 277801 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمد پر278.93 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6.82 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں 194081 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی.
جس پر 299.39 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں اشیاء خوراک کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر18.13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔