قومی اسمبلی

پارلیمنٹ ہاوس کی تزئین و آرائش مکمل ‘قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پارلیمنٹ ہاوس کی تزئین و آرائش مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد اب قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘21 مارچ کو صرف مرحوم رکن اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی ہو گی ‘بعد میں اجلاس 25 مارچ تک ملتوی کر دیا جائےگا‘25 مارچ کے بعد تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا آغاز ہوگا، اور ایک ہفتے کے اندر یہ پراسس مکمل کیا جائےگا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے اکیس مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم 21 مارچ کو صرف مرحوم رکن اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد 25 مارچ تک ملتوی کیا جائے گا، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ ہاو¿س کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے، اور صفائی کا کام جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کے بعد تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا آغاز ہوگا، اور ایک ہفتے کے اندر یہ پراسس مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں