پارشوں کے باعث

پارشوں کے باعث کپاس کی پیداوار میں اضافے کی امید

زراعت (عکس آن لائن ) کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں غیر معمولی کمی کا خطرہ ٹلنے سے پورے کاٹن سیکٹر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مستقبل میں موسمی حالات بہتر رہنے کی صورت میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں 3 سے 4 فیصد تک کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
سندھ اور پنجاب کے کاٹن زونز میں متوقع بارشیں نہ ہونے سے کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کا خطرہ ٹل گیا۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ ہفتے زیریں سندھ اور جنوبی پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن ان علاقوں میں بارشیں نہ ہونے کے باعث کپاس کی فصل مزید نقصان سے بچ گئی، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سندھ میں ہونے والی بارشوں کے باعث روئی کی 3 سے 4 لاکھ بیلز کے برابر پھٹی تباہ ہو گئی ہے جس سے ٹیکسٹائل ملز کو زیادہ روئی درآمد کرنی پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں