محمد رضوان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، محمد رضوان نے قوم سے دعاں کی درخواست کردی

سڈنی (عکس آن لائن)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے قوم سے دعاں کی درخواست کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں محمد رضوان نے کھلاڑیوں کے دفاع میں بات کی ۔اپنے بیان میں رضوان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے جیت بہت ضروری ہے، ورلڈکپ کے دومیچز میں ٹیم شکست سے دوچار ہوئی، وہ ہماری ٹیم اور قوم کے لیے کافی درد والے تھے لیکن جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں ہوں ہم اس کے لیے کوشش کرتے ہیں لہذا یہ شکست ہمارے لیے بھی دردناک تھی، جس طرح ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیدر لینڈ کے خلاف فائٹ کی اللہ نے ہمیں ہمارا مومینٹم لوٹا دیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ حارث رئوف ، شاہین اور نسیم شاہ کی موجودگی کے باوجود ہمیں جو کمی محسوس ہورہی تھی وہ وسیم جونیئر کی صورت اللہ نے مکمل کردی، وسیم امپروو کررہا ہے، اگرچہ ہم دو میچز ہار گئے لیکن جو چیز مثبت تھی وہ وسیم کی پرفارمنس ہے جب کہ شاداب خان بھی ہماری ٹیم کا ایک اہم ستون ہے ۔قومی کھلاڑی نے کپتان کی حمایت کرتے ہوئے کہ اگلے دو میچز بہت اہم ہیں ، بابر اعظم نیدر لینڈ کے خلاف جلد آئوٹ ہوگئے تاہم وہ بڑا کھلاڑی ہے، امید ہے بڑے میچز میں چلے گا، قوم سے درخواست ہے کہ ہمیں دعاں میں یاد رکھے ہم جس جذبے اور مومینٹم سے کھیل رہے ہیں اللہ پاک ہمیں کامیابی عطا فرمائے اور ہمارے لیے راستے آسان فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں