ٹیسٹ ٹیم

ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن ،فیلڈنگ ، بیٹنگ اور بائولنگ کی مشقیں کیں

راولپنڈی (عکس آن لائن) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے سلسلے میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیتے ہوئے فیلڈنگ ، بیٹنگ اور بائولنگ کی مشقیں کیں ۔ اتوار کو قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن صبح ساڑھے گیارہ بجے سے ڈھائی بجے تک جاری رہا ،ھلاڑیوں نے بیٹنگ باؤلنگ فلیڈنگ کی مشقیں کیں ۔

پریکٹس سیشن میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فواد عالم، ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل اور سرفراز احمد شریک ہوئے، اظہرعلی اور نسیم شاہ (آج) منگل کوقومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔وکٹ کیپر بلے باز رضوان احمد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی پی ایس ایل سیون کے فائنل کے باعث قومی ٹیم کو جوائن نہیں کیا ۔ بعد ازاں قومی ٹیم کے کھلاڑی سٹیڈیم سے ہوٹل روانہ ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں