کولکتہ (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں اسپنرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی۔کولکتہ میں میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ واپس جا کر کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مثبت چیزیں بھی لے کر جارہے ہیں۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈکپ کے آخری میچ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے ہرایا۔قومی ٹیم نے ایونٹ میں 9 میچز کھیلے جس میں اسے 4 میں کامیابی ملی جبکہ 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔