ٹرمپ

ٹرمپ پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات

واشنگٹن (عکس آن لائن)سابق امریکی صدر ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کا سامنا ہے، 49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس انتہائی حساس دستاویز تھیں۔

مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے قبضے میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔امریکا پر فوجی حملہ ہونے کی صورت میں اس کی کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں۔پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ٹرمپ دستاویزات کیس کا اسپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے اور تمام الزامات ثابت ہوئے تو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 100 سال قید ہوگی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں