عالمی ادارہ صحت

ویکسین آسٹرازینکا کا استعمال نہ روکیں، ڈبلیو ایچ اوکی اپیل

نیویارک(عکس آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ آکسفورڈ کی بنائی گئی کورونا ویکسین آسٹرازینکا کے استعمال نہ روکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے کوئی ثبوت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ ناروے میں ایسٹرا زینیکا کیاستعمال پرخون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے ویکسین کا استعمال روک دیا تھا، ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30لاکھ میں سے 22افراد میں سامنے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں