سدرہ امین

ویمنز ورلڈ کپ، سدرہ امین کی سنچری بھی پاکستان کو میچ نہ جتوا سکی، بنگلہ دیشی ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوگئی

کرائسٹ چرچ (عکس آن لائن)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی سدرہ امین کی سنچری بھی پاکستان کو جیت نہ دلوا سکی، قومی ٹیم 9رنز سے میچ ہار گئی،قومی ویمنز ٹیم بنگلا دیش کی جانب سے مقررہ 50 اوورز میں دیئے گئے 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 225 رنز ہی بنا سکی،پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے اپنی سنچری مکمل کی ،ناہیدہ خان 43 اور کپتان بسمہ معروف 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں ،3 بیٹرز اپنا کھاتہ کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئیں،بنگلا دیش کی جانب سے پلیئر آف دی میچ فہیمہ خاتون نے 3 وکٹ حاصل کیے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 235 رنز کا ہدف دیا تاہم گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز ہی بنا سکی۔

اوپنر سدرہ امین کی سنچری بھی رائیگا گئی، انہوں نے 104 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اوپنر ناہیدہ خان 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان ویمن ٹیم نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا تاہم تیسری وکٹ 183 رنز پر گرنے کے بعد پوری ٹیم لڑکھڑا گئی اور مقررہ اوورز تک ہدف حاصل نہ کرسکی۔اس سے قبل، گرین شرٹس کو پہلے میچ میں بھارت، دوسرے میں آسٹریلیا اور تیسرے میں جنوبی افریقہ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل اس وقت پاکستانی ٹیم سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں مسلسل 4 میچ ہار چکی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم کو ہرانے والی ٹیموں میں بھارت آسٹریلیا ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں