علی محمد خان

وکلا سے پہلے عدالت کی ذمے داری ہے کہ آئین بچائے، علی محمد خان

اسلام آباد(عکس آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور جاوید لطیف کس کے کہنے پر گرجے برسے؟ پارلیمنٹ کے فلور سے پیپلز پارٹی کے کچھ رہنماﺅں نے مذاکرات کے حوالے سے بات کی،

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئینِ پاکستان عوام کی امانت ہے، میاں صاحب آپ فرماتے تھے کہ ووٹ کو عزت دو، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین 90دن میں انتخابات کا کہہ رہا ہے، آپ کو کیا اعتراض ہے،

انہوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہوئے کہ ملک کے مسائل حل کیے جا سکیں اور الیکشن ہوسکے، اندر مذاکرات ہو رہے تھے اور باہر ان کے کچھ لوگ مذاکرات کو تباہ کرنے میں مصروف تھے،علی محمد خان نے کہا کہ وکلا سے پہلے عدالت کی ذمے داری ہے کہ آئین بچائے، افسوس ہے سیاست دانوں کو موقع ملا لیکن اس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں