وفاقی وزارت مذہبی امور

وفاقی وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے حج سیزن کے موقع پر الٹی گنگا سے ہاتھ دھونا شروع کردیئے

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وفاقی وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے حج سیزن کے موقع پر الٹی گنگا سے ہاتھ دھونا شروع کردیئے،سیکرٹری حج سے لے کر جے ایس حج نے اپنے خاندان بیوی بچوں کو وزارت کا ملازم ظاہر کرکے غیر قانونی طورپر حج بھجوا دیا،سیکرٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے اپنی بہن رابیہ حسن کو حیات آباد میڈیکل کالج کا ملازم ظاہر کرنے غیر قانونی طور پر حج سٹاف میں بھجوا دیا،

وفاقی وزیر مذہبی امور بھی پیچھے نہ رہے،پسندیدہ ملازمین کو سٹاف ظاہر کرکے حج پر ساتھ لے گئے،وزارت کا سیزنل سٹاف منہ دیکھتا رہ گیا،ملتان اور پشاور ہائیکورٹ میں بھی وزارت کے حکام کی غلط بیانی عدالت کو چکما دیتے ہوئے جے ایس حج نے کہا کہ سیزنل سٹاف کے اخراجات ان کی وزارتیں برداشت کرتی ہیں،جبکہ رقم وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹ سے اداکی جاتی ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں