وفاقی تعلیمی بورڈ

وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کر دیئے

اسلام آباد (عکس آن لائن)موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کر دیئے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق سوموار 15 مئی کا پرچہ شیڈول کے مطابق ہو گا، وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ملتوی پرچوں کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کالجز او ریونیورسٹیز اگلے دو روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل کالجز کھلے رہیں گے جبکہ سکول بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں