وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی پرْ زور مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی پرْ زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتیں ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ،سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتیں ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گردوں سے ایک ایک شہادت کا بھرپور حساب لیں گے،انشاء اللہ بہت جلد دہشت گرد اپنے انجام تک پہنچائیں گے۔وزیر داخلہ نے شہداء کی درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ء کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں