جامعہ کراچی دھماکے

وزیر داخلہ کا جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے کا عزم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس )وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو گرفتار کرنے اور عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یک جہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے، پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ، پوری قوت سے نمٹیں گے اور متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا۔

بدھ کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایک روزہ دورے پر کراچی کے لئے نکلے ۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں گے اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔

وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد موثر اقدامات کریں گے اور باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں