اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔وزارت داخلہ آمد پر سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سمیت وزارت کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ملک میں امن وا مان کے قیام اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، محسن نقوی پاکستان کے 49 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔