مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی پیشکش

واشنگٹن (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔ واشنگٹن میں امریکی بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہماری حکومت کاروبار دوست ماحول بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت، فارماسیوٹیکل ، صحت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وفد کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔ کہتے ہیں عمران خان کی حکومت نے تیل پر سبسڈی دے کر آنے والوں کے لیے بارود کا جال بچھایا۔غریب افراد کے لیے کچھ سبسڈی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ا±نہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام ڈی ریل ہوچکا تھا ٹریک پر واپس لائیں گے۔ حکومت کا مقصد معاشی اور مالیاتی استحکام لانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں