وزیر خزانہ شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا،ای سی سی 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سے اضافی بجلی فراہمی کی منظوری دی جائے گی ۔ ایجنڈے کے مطابق آفشور سپلائی کنٹریکٹرز کو ہونے والے ادائیگیوں پر ٹیکس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ،

اجلاس میں بجلی پر سبسڈی کو پہلے مرحلے میں مستحقین تک محدود کرنے کا جائزہ لیا جائے گا،نومبر 2019 سے جون 2020 تک فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے نیپرا کے فیصلے پر بھی غور ہوگا، وزیر اعظم کامیاب جوان انٹر پینورشپ اسکیم کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے 57 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع، پٹرولیم ڈویڑن و دیگر کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے ،فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 1 ارب 56 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے ،آکسیجن کی تیاری کیلئے صنعت کو بلا تعطل کام کی اجازت دینے پر غور ہوگا،ملک میں آکسیجن کی تیاری صرف طبی ضرورت کے لیے ہوگی،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق برآمد اور درآمد پالیسی 2020 کے اطلاق پر غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں