نارنگ منڈی

وزیر اعظم کا نارنگ منڈی بس اور ویگن حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار ، رپورٹ طلب

شیخوپورہ (عکس آن لائن)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نارووال روڈ پر نارنگ منڈی کے قریب بس اور ویگن کے ہونے والے المناک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم نے اس حادثہ کے بارے میں صوبائی حکومت کے ذریعے فوری طور پر ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او غلام مبشر میکن سے رپورٹ طلب بھی کی وزیر اعظم نے اس حادثہ میں زندہ جل جانے والے 13 افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند کریم ان کے درجات کو بلند فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے

وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کا علاج وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری خرچ پر کیا جائے ادھر وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس حادثہ کے ذمہ دار بس ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں