وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، 24 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہو گا ، 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔دوران اجلاس وزیر اعظم کابینہ کو دورہ روس پر اعتماد میں لیتے ہوئے روس یوکراین جنگ کے پاکستان پر اثرات پر بات چیت کریں گے ۔ اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر بات کی جائیگی۔

جاری کیے جانے والے ایجنڈے کے مطابق سرکاری اداروں کے سی ای اوز کی تقرری پر کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ پیش کی جائیگی۔ایجنڈے میں شامل وفاقی کابینہ اسلام آباد میں ایک عمارت کا نام ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام پر رکھنے کی منظوری دے گی۔اجلاس میں وزارت داخلہ کی ویزہ پالیسی میں ردوبدل سے متعلق 2 سمریاں پیش کی جائیگی۔علاوہ ازیں پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقعہ پر یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔نیلم جہلم ہائیڈروپاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کے معاملے سمیت ای سی سی، قانونی معاملات پر کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔کابینہ اور کمیٹیوں میں سمریاں تاخیر سے بھیجنے پر رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ وزیر منصوبہ بندی معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دینگے۔

اجلاس کے دوران قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگی جبکہ پی ایس کیو سی اے کی مارکنگ فیس پر نظر ثانی کا معاملہ بھی پیش کیا جائیگاجاری کیے جانے والا ایجنڈے میں فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹیز بورڈ کے آزاد ممبران، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے ایم ڈی، ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی تقرری کا معاملہ شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں