وزیر اعظم عمران خان ن

وزیر اعظم عمران خان نے مردہ زیادتی اور لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لی لیا.

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ننھی مروہ سے زیادتی و قتل جبکہ لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات انتہائی شرمناک ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور ملکی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ فیصل واوڈا نے کراچی میں ننھی مروا سے جنسی زیادتی و قتل جبکہ گزشتہ رات موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آیا معاملہ اٹھایا۔
فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا قانون لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنسی درندگی کرنے والے افراد کو پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنائیں۔
وزیراعظم نے مجرمان کو سخت سزائیں دلوانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں