وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات ،سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن بھی شریک ہوئے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔

انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کیے وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی سرکولر ریلوے (KCR) کی تعمیر اور تھر کول مائین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں