ہمایوں اختر خان

وزیرا عظم نے واضح کہہ دیا کرپشن کرنےوالوں سے انکی شرائط پر ہاتھ نہیں ملایا جا سکتا‘ ہمایوں اختر خان

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وز یر اعظم عمران خان کا یہ موقف درست ثابت ہوا ہے کہ جب بھی احتساب ہوگا تو کرپشن کرنے اور اس میں سے حصہ وصول کرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے ،یہ عوام کو روزگار دلانے کےلئے نہیں بلکہ اپنی بیروزگاری کا دورانیہ طویل ہونے پر باہر نکلے ہیں ،بتایا جائے گیارہ جماعتوں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں اپنی کرپشن پر واویلا کرنے کے سوا ملک اور قوم کیلئے کیا روڈ میپ دیا ہے ۔

اپنے دفتر میں پارٹی رہنماﺅں کے وفد سے ملاقات اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جو کئی دہائیوں سے اقتدار میں رہے انہوں نے ہر طرح کی ناکامی کا ملبہ ڈھائی سال سے حکومت میں آنے والی جماعت پر ڈال دیا ہے ، کیا عوام اتنے ہی بیوقوف ہیں کہ آپ ویڈیو لنک پر بیٹھ کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہیں گے اور عوام آپ کی باتوں پر یقین کر لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کا قومی سلامتی کے ادارے کو متنازعہ بنانا تشویش کا باعث ہے ، سیاست اپنی جگہ لیکن اس طرح کی باتیں ملک و قوم کی خدمت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی میدان میں وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکی تو قومی اداروں پر الزا مات کی بوچھاڑ کر کے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے بر ملا کہہ دیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں سے ان کی شرائط پر ہاتھ نہیں ملایا جا سکتا اور ہم ان کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں