وزیراعظم

وزیراعظم کی ناراض اتحادیوں سے اہم ملاقاتیں‘ وعدے پورے نہ ہونے کا شکوہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس )وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں کو منانے کے مشن پر ہیں جس دوران ان کی ملاقات ناراض اراکین سے ہوئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سمیت آزاد رکن اسلم بھوتانی کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران باپ اور آزاد رکن کی جانب سے وزیراعظم سے وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ ہمارے ساتھی ہیں، ساتھی ہی رہیں گے اور انشا اللہ آپ کے تمام مسائل حل ہونگے ۔وزیراعظم نے احسن اقبال کو ناراص رکن اسلم بھوتانی کو مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں