وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے 25 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

جعفرآباد (نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کےلئے 10ارب روپے جب کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امیدہے صوبائی حکومتیں ، این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے اور اداروں سے ملکر رقوم کی شفاف ترسیل یقینی بنائی جائے گیاب صرف نعروں اور تقریروں کی نہیں بلکہ عملی کام کی ضرورت ہے،غلط اور جھوٹے الزامات لگا کر قوم کو دھوکا نہ دیں،کل کے اجلاس میں تمام معاملات کا بغور جائزہ لیں گے،پاک افواج دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، مختلف لوگ اپنا نام ظاہر نہ کر کے بھی امداد کر رہے ہیں ،ایک گروپ کی جانب سے 45کروڑ فنڈ کے طور پر دیئے گئے ہیں، مخیر حضرات مشکل میں مبتلا بھائیوں کی امداد کریں،دکھی بھائی بہن آپ کے امداد کے منتظر ہیں ،برطانوی حکومت نے سیلاب متاثرین کےلئے ڈیڑھ ملین پاﺅنڈ امداد کا اعلان کیا ہے،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے سربراہوں کے شکرگزار ہیں۔

اتوار کوجعفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے،صوبے کے چاروں اطراف پانی کا سمند ر پھیلا ہو اہے،یہ سیلاب 2010کے سیلاب سے کہیں بڑا ہے،سیلاب کی تباہی پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے،بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے،سیلابی ریلے سے تمام فصلیں تباہ ہو گئیں،چاول کی فصل بھی تباہی کو نمونہ بن چکی ہے،پرسوںخیبر پختوانخوا میں شدیدبارشوں سے سوات، دیر ، کالام اور دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانی زمین کے اندر چلا جائے اس سے زیادہ خوش آئند بات کیا ہوگی،متاثرین کیمپس کا بھی دورہ کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم کو امدادی سرگرمیوں پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، متاثرین کیمپس میں لوگوں کو خورا ک کی فراہمی کی جارہی ہے،کوئٹہ اور سکھر کی شاہراہیں مکمل ٹوٹ چکی ہیں،پینے کا صاف پانی کی فراہمی کےلئے فوری طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں،وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر بھی سندھ کے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، ان کو ہدایت دی گئی ہے کہ بلوچستان پہنچیں اور صورتحال کا جائزہ لے کرفوری اقدامات کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ ترکی سے امداد ی سامان لے کر جہاز روانہ ہو چکے ہیں،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے سربراہوں کے شکرگزار ہیں،برطانوی حکومت نے سیلاب متاثرین کےلئے ڈیڑھ ملین پاﺅنڈ امداد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ مشکل میں مبتلا بھائیوں کی امداد کریں،دکھی بھائی بہن آپ کے امداد کے منتظر ہیں،آگے بڑھ کر ان کا ہاتھ تھامیں،ایک گروپ کی جانب سے 45کروڑ فنڈ کے طور پر دیئے گئے ہیں، مختلف لوگ اپنا نام ظاہر نہ کر کے بھی امداد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی، فضائی جائزے میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا،موثر اقدامات پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کا شکر گزار ہوں، طبی عملہ اور دیگر حکام بہت بہترین کام کررہے ہیں، مسلح افواج کے سربراہان نے ریلیف کاموں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ،پاک افواج دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں،کل کے اجلاس میں تمام معاملات کا بغور جائزہ لیں گے،اب صرف نعروں اور تقریروں کی نہیں بلکہ عملی کام کی ضرورت ہے،غلط اور جھوٹے الزامات لگا کر قوم کو دھوکا نہ دیں، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 15 ارب روپے جب کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دس ارب روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ صوبائی حکومتیں ، این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے اور اداروں سے ملکر رقوم کی شفاف ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 25 ہزار روپے فی خاندان پورے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں