حکومت

وزیراعظم کا افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں ، زلزلے سے ہونے والے نقصانات خاص طورپر پکتیکا کے علاقے میں اموات پر دلی افسوس ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے جس کے لئے متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت سمیت اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں