وزیراعظم

وزیراعظم نے 27 مارچ کو ڈی چوک جلسے کے عنوان کا لوگو ٹویٹ کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسے کا لوگو ٹویٹ کر دیا۔ اتوار کو وزیراعظم نے 27 مارچ کو ڈی چوک جلسے کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ انشااللہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں امر بالمعروف کریں گے۔

حق کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں عوام کی حاضری کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔ وزیراعظم نے جلسے کے عنوان کا لوگو بھی ٹویٹ کیا۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر عمران خان کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے جس کے تحت وہ مختلف شہروں میں بڑے عوامی جلسے کر رہے ہیں، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج ملاکنڈ جائیں گے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج درگئی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان عوام سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں