فردوس عاشق

وزیراعظم نے کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا،فردوس عاشق

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا،یہ پیکج عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کے لئے احساس کی جھلک ہے،وزیراعظم نے معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا ہے،معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکج ہے۔

بدھ کو اپنے ٹوئیٹر پیغام میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ مزدور طبقے کے لیے 200ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب،برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے ایکسپورٹرز کی مدد ہوگی اور اس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیائ کی فراہمی یقینی ہو گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہلاک ڈاون کی صورتحال کے لئے 100 ارب اور گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب رکھے گئے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات پر 15روپے کم کر دیئے ہیں۔ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں