وزیراعظم

وزیراعظم نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دیدی ، کورونا سے معیشت کو نقصان کی وجہ سے بجٹ اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گااور وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے افسران پر دارالحکومت چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کورونا سے معیشت کو نقصان کی وجہ سے بجٹ اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،وزارت خزانہ کے متعلقہ افسران عید کی تعطیلات پر گھروں کو نہیں جاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں