کامران بنگش

وزیراعظم نے عوام کیلئے لٹیروں کا خاتمہ شروع کردیا، کامران بنگش

پشاور(نمائندہ عکس)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کیلئے لٹیروں کا خاتمہ شروع کردیا ہے۔معاون خصوصی کامران بنگش نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اسلام اباد میں ڈرامہ رچا رکھا ہے، وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان نے جو باتیں کیں وہ ٹھیک تھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے این آر او لینے کی کئی بار کوشش کی اور وزیراعظم نے عوام کے لئے لٹیروں کا خاتمہ شروع کیا،

عمران خان مرد بحران ہیں جنہوں نے کورونا کی عالمی وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اپوزیشن کے ڈرامے سے تحریک انصاف کے کارکن پریشان ہونے والے نہیں، ہر کارکن آخری خون کے قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا رہے گا، کامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ایک سوچ دی ہے، انہوں نے مثال قائم کی کہ پاکستان ایک خودار قوم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں