دیوسائی

وزیراعظم نے دیوسائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کر دیں

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کے سکی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں، پہلی مرتبہ دیو سائی میدان کو موسم سرما میں اسکینگ سے عبور کیا جاسکے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سیاحت اور اس کے فروغ سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کی ہیں، وزیراعظم کا دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں