وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر

کا افتتاح کردیا ،مذکورہ آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر جمعرات سے فعال ہوگیا اور اس کو

صرف40 روز میں مکمل کیا گیا ہے۔آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر میں 250بیڈز کی

سہولت موجود ہے۔ سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ

بھی موجود ہے۔اسپتال میں حرارت، وینٹی لیشن اور سیوریج نظام بھی موجود ہے۔ اسپتال میں لیبارٹری

انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، آگ اور دھویں کا پتہ لگانے کا نظام بھی موجود ہے۔ اسپتال کو کورونا وائرس

اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں