وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم متعین طریقہ کار کے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کرینگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں