وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی قوم اور امت مسلمہ کو شبِ برات کی مبارکباد پیش

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وزیراعظم عمران خان نے قوم اور امت مسلمہ کو شبِ برات کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں، آمین۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے امت مسلمہ کے لئے شبِ برات کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ جاری کیے جانے والے پیغام میں وزیراعظم نے شب برات کی مبارک باد پیش کی اور دعائیہ کلمات بھی کہیے ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں