وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرین پرسندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرین پرسندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرین پرسندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا ہیاور وزارت داخلہ ، چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے بلدیاتی قانون کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی پر پولیس ٹوٹ پڑی تھی جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کی وجہ سے رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے،

بھگدڑ سے ریلی میں شریک خواتین اوربچوں کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے رکن اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا جنہیں رات گئے وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔ایم کیو ایم کے دھرنے میں شامل نارتھ کراچی یوسی فائیو کے جوائنٹ آرگنائزر محمد اسلم بھی زخمی ہوئے جو رات گئے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں