وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان آج شہر قائد پہنچیں گے، 802 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے گے

کراچی (عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان آج اہم دورے پر کراچی پہنچیں گے، دورہ کراچی میں وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے حکام اور پارٹی رہنماء بھی ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے مطابق کراچی میں سیوریج کے 8 منصوبوں کا تخمینہ 162 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے چار منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 14 ارب 86 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ واٹر ڈرینز کے دو منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 4 ارب 70 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ کراچی کی مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
ماس ٹرانزٹ کا 300 ارب روپے مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ ٹرانسفارمیشن پلان میں شامل ہے، کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت فراہم کرے گی جبکہ سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 50 ارب روپے فراہم کرے گی۔
وزیراعظم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے۔ پلان کے مطابق شہر قائد کے لیے 802 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 447 ارب 43 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کراچی سٹاک ایکسچینج کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم سے ارکان اسمبلی اتحادی رہنما اور این ڈی ایم حکام ملاقات کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں