وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ ، ڈاکٹرز اور عملے سے ملاقات

لاہور(نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا جس کے دوران وزیراعظم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے سے ملاقات کی جس کے دوران ٹرسٹ ہسپتال کے انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی گئی،سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم ہو گی،

ہسپتال میں سی ٹی سکین اور او پی ڈی کی سہولتیں موجود ہیں،سلیم میموریل ہسپتال 350بستروں پر مشتمل ہے،ہسپتال میں کینسر، امراض قلب اور ڈائیلائسز سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کی سہولت موجود ہے

اپنا تبصرہ لکھیں